کینیڈا میں پاکستانی سفارتخانہ پاکستان میں سیاحت کے امکانات اور مواقع باری ٹورازم کانفرنس منعقد کرے گا

اتوار 8 جنوری 2017 17:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2017ء) کینیڈا میں پاکستانی سفارتخانہ پاکستان میں سیاحت کے امکانات اور مواقع کے بارے میں پاکستان ٹورازم کانفرنس منعقد کرے گا۔ یہ بات کینیڈا میں پاکستان کے سفیر طارق عظیم نے پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالغفور سے ملاقات کے دوران کہی۔ موصولہ پریس ریلیز کے مطابق کینیڈا میں پاکستان کے سفیر طارق عظیم پی ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جس سے پی ٹی ڈی سی کیلئے سیاحتی صنعت کے فروغ کا ایک موقع ملے گا۔

کانفرنس میں کینیڈین ٹور آپریٹرز اور متعلقہ شراکت دار بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ سفیر طارق عظیم نے کہا کہ سفارتخانہ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن اور زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے اور سہولیات کی فراہمی کیلئے تیار ہے تاکہ کینیڈا سے زیادہ سے زیادہ سیاح سیاحت کیلئے پاکستان آئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری عبدالغفور نے کہا کہ کینیڈا کے سیاحوں کیلئے پاکستان میں سیاحت کے زیادہ امکانات پائے جاتے ہیں اور خاص طور پر وہاں قیام پذیر سکھ کمیونٹی کیلئے پاکستان کی سیاحت کے زیادہ مواقع پائے جاتے ہیں۔

چوہدری غفور نے کہا کہ ساحت پاکستان میں نظر انداز شدہ شعبہ تھا جبکہ اب ہم نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق پاکستان میں سیاحت کے فروغ کا عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو منفرد طور پر چار موسموں سے نوازا ہے اس لئے یہاں پر سیاحوں کیلئے تعطیلات سے لطف اندوز ہونے کے مواقع پائے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :