دوکاندارکے بیٹے نے والدین سے جھگڑ کر زہریلی گولیاں کھاکر خود کشی کر لی اور جاں بحق

اتوار 8 جنوری 2017 18:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2017ء) نواحی قصبہ ہڑپہ میں ایک دوکاندار کے بیٹے محمد کاشف 24سالہ نے والدین سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی اور جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہڑپہ کے دوکاندار محمد صدیق کے بیٹے محمد کاشف کا گھریلو مسئلہ پر والدین سے جھگڑا ہوگیا جس پر اس کے والدین نے اسے عاق کرنے کی دھمکی دی جس پر دلبرداشتہ ہوکر محمد کاشف نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جسے بیہوش کی حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر ہڑپہ لایا گیا جہاں سے اسے ساہیوال ریفر کر دیا گیا جہاں محمد کاشف نے دم توڑ دیا۔

متعلقہ عنوان :