نئے سیکرٹری خزانہ کا تقرر،شاہد محمود اور عظمت علی رانجھا،چیئر مین ایف بی آر کیلئے رحمت اللہ وزیر اور خواجہ تنویر فیورٹ
اتوار 8 جنوری 2017 18:01
(جاری ہے)
سیکرٹری خزانہ کے لئے مجوزہ نام شاہد محمود اس وقت آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے ایڈوائزر کے طور پر کام کر رہے ہیں اس سے قبل مقامی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے سپیشل اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار شاہد محمود کو نیا سیکرٹری خزانہ تعینات کرنا چاہتے ہیں اس حوالے سے دونوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں ایک میٹنگ ہوئی۔ موجودہ سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود اپنے عہدے سے 20جنوری کو ریٹائر ہو رہے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد آئی ایم ایف میں لگانے کا سوچ رہی ہے۔ دوسری جانب چیئر مین ایف بی آر 18جنوری کو عہدہ سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ نئے چیئر مین کے لئے ان پسند ریونیو کے سینئر آفیسر رحمت اللہ وزیر اور کسٹمز گروپ کے خواجہ تنویر کا نام زیر غور ہے۔ ایف بی آر کے اعلیٰ حکام بھی اس سال میں ریٹائر ہو رہے ہیں جن میں گریڈ 22کے ممبر آپریشنل ڈاکٹر ذاکر اپریل میں عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں جس کے عبد سنیارٹی میں رحمت اللہ وزیر اور خواجہ تنویر کا نام آ رہا ہے۔ خواجہ تنویر اس وقت ڈی جی آئی آر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کے عہدے پر کام کر رہے ہیں اور یہ فروری2016ء میں ریٹائر ہوں گے جبکہر حمت اللہ وزیر بھی آئندہ سال عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ حکومت کی معاشی ٹیم اس سال میں ریٹائر ہو رہی ہے ۔ نیشنل بینک کے صدر 21جنوری، ایس ای سی بی کے چیئر مین دسمبر 2017، گورنر اسٹیٹ بینک28اپریل اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسرار حسین 8اپریل کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔۔۔( علی)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.