الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے مسیحی برادری کیلئے خصوصی تقریبات کا انعقاد

اتوار 8 جنوری 2017 18:01

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2017ء) الخدمت فائونڈیشن سندھ کی جانب سے سندھ بھر میں کرسمس و نیو ائیر کی مناسبت سے مسیحی برادری کے اعزاز میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں شریک مرد و خواتین میں خصوصی کرسمس تحائف تقسیم کئے گئے۔ اس ضمن میں الخدمت فائونڈیشن سندھ کے کلیدی عہداروں نے سکھر میں واقع بیتِ حدسہ چرچ کا دورہ کیا اور وہاں موجود مسیحی رہنماوں و عام افراد سے خصوصی ملاقات کی اور کرسمس و نیو ائیر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسیحی افراد میں تحائف پیش کئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر مامون الررشید صدر الخدمت فائونڈیشن سکھر، حزب اللہ جکھرو، ڈاکٹر شنکر لال ممبر منارٹی ڈیسک الخدمت سندھ، پادری گبریل علم دین، پادری سرفراز گِل اور پادری منیر بشیرموجود تھے۔ جیکب آباد کی بیپٹسٹ چرچ کا دورہ کرتے ہوئے الخدمت فائونڈیشن سندھ کے مرکزی رہنمائوں عبدا لحفیظ پیزادہ جنرل سیکریٹری الخدمت فائونڈیشن جیکب آباد، دیدار لاشاری سیکرٹری جماعتِ اسلامی جیکب آباد اور ڈاکٹر شنکر لال ممبر منارٹی ڈیسک الخدمت سندھ نے مسیحی رہنمائوں پادری شیرون جاز، پادری اسلام گِل اورپادری منیر عالم سمیت چرچ میںموجود دیگر افراد سے ملاقات کی اور کرسمس گفٹس تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :