وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کو سی پیک کے ثمرات سے مکمل طور پر محروم رکھا ہے جس کی وجہ سے پختونوں میں مایوسی پھیل رہی ہے،قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا بیان

اتوار 8 جنوری 2017 18:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کو سی پیک کے ثمرات سے مکمل طور پر محروم رکھا ہے جس کی وجہ سے پختونوں میں مایوسی پھیل رہی ہے۔اپنے ایک بیان انھوں نے کہا کہ چائنا میں منعقد ہونے والے چھٹے جے سی سی میں راہداری منصوبہ کے حوالے خیبر پختونخوا کے شکایات کا ازالہ نہ ہو سکا۔

انھوں نے کہاکہ منصوبہ میں صوبہ سندھ کیلئے تین بڑے منصوبے جن میں کراچی سرکل ریلوے،کیٹی بندر اور سپیشل اکنامک زونز شامل ہیںمنظور کئے گئے جس سے سندھ کی حکومت مطمئن ہے جبکہ خیبر پختونخوا کا سی پیک میں مستقبل ابھی تک واضح نہ ہونے کی وجہ سے پختونوں غیر یقینی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ جے سی سی کے حوالے قومی وطن پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا جن نے شکوک و شہبات جنم لئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے اور ان کے حقوق کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کرے گی۔انھوں نے کہا کہ سی پیک خطے کی اقتصادی اور سماجی خوشحالی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے لیکن بد قسمتی سے حکمران اس کے فوائد سے پختونوں کو محروم رکھ رہی ہے جس سے ان کی محرومیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سی پیک خطے کیلئے تقدیر بدلا? منصوبہ ہے اور اس سے وفاق پاکستان خوشحال ہو گا لیکن وفاقی حکومت کی معاندانہ رویہ کی وجہ سے پختونوں کو اس کے فوائد سے دور رکھا گیا ہے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخوا میں اکنامک زونز کا قیام اور بجلی کی بوسیدہ نظام اور ٹرانسمیشن لائن اور تقسیم کی اپ گریڈیشن کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ صوبہ میں ترقی کا پہیہ چل پڑے۔انھوں نے کہا کہ پختون ملک کی دوسری بڑی آبادی ہے جنہوں نے ملک کی استحکام کیلئے بے تحاشا قربانیاں دی ہیں لیکن ان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کو قدم اٹھایا نہیں جا رہا ہے جو کہ ان کے ساتھ بڑی ناانصافی ہے۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختونوںکے حقوق کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور ان کے حقوق ،ترقی وخوشحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :