سی پیک منصوبہ سے پاکستان معاشی اور دفاعی مرکز بن جائے گا ،حافظ محمد سعید

کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کو ٹھوس موقف اپنانا ہو گا،انڈیا کشمیر میں تحریک آزادی کو کچلنے میں ہر طرح ناکام ہو چکا ہے،امیر جماعة الدعو ة

اتوار 8 جنوری 2017 19:40

بھکر، جنڈانوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2017ء) ا میر جماعة الدعوہ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ سے پاکستان معاشی اور دفاعی مرکز بن جائے گا ۔ کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کو ٹھوس موقف اپنانا ہو گا انڈیا کو 101 آزادی کی تحاریک چل رہی ہیں کشمیر کی آزادی انڈیا کی بربادی کی بنیاد ہے انڈیا کشمیر میں تحریک آزادی کو کچلنے میں ہر طرح ناکام ہو چکا ہے۔

بھکر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک آپس میں اتحاد کرکے غیروں کی بیساکھیاں چھوڑ دے۔ سی پیک کے منصو بے اللہ کے فضل سے کا میا ب ہو رہے ہیں اسراییل اور انڈیا پاکستان کے ایٹمی تنصیبات کو ناکام بنانے کیلیے گٹھ جوڑ کررہے ہیں ۔ اسرا ئیل اورانڈیا ملکر نئے منصو بے بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک سے پاکستان معاشی مرکز بننے والا ہے۔

روس سی پیک میں شمولیت کیلئے خواہاں ہے سی پیک منصوبہ کی وجہ سے پاکستان اسلامی معاشی اور دفاعی اہمیت حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کو ناکام کرنے کیلئے امریکہ نے بھارت کو افغانستان میں مضبوط کیا۔ سی پیک عا لمی اسلا م کی بہت بڑی طا قت بننے والا ہے ۔۔پروفیسر محمد حا فظ محمد سعید مسلم ممالک میں جان بوجھ کر فرقہ واریت پھیلائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین اسلامی ممالک پاکستان ترکی اور سعودی عرب کو طاغوتی طاقتوں نے جان بوجھ کر تنگ کیا ہوا ہے۔ شام میں جو کچھ ہورہا یہ سعودیہ کی طرف راستہ ہموار کرنے کی کوششیں ہیں۔پاکستان واحد اسلامی ایٹمی ملک ہے جس سے تمام ممالک خائف ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیر میں بھارتی مداخلت کو بھرپور طریقہ سے ایکسپوز کرے حکومت پاکستان کشمیر میں جاری آزادی تحریک کی ہر طرح کی مدد کرے۔انہوں نے کہا کہ داعش دراصل امریکہ کی بنائی جماعت ہے۔ راحیل شریف کا اتحادی فوجوں کا سربراہ بننا خوش آئند ہے شام اور دیگر ممالک میں مسلم کشی قابل مذمت ہے۔ امریکہ بے تحاشا وسائل کے باوجود افغانستاب میں جنگ ہار چکا ہی