ڈاکٹر طاہر القادری کا سنیئر صحافی رئوف شیخ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 8 جنوری 2017 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے دی نیوز کے ڈسٹرکٹ ایڈیٹر کوآرڈینیشن اور سنیئر صحافی رئوف شیخ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ رئوف شیخ نڈر ،بے باک صحافی تھے ،انہوں نے ہمیشہ سچی اور کھری صحافت کی۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دے ۔

دریں اثناء سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور ،نور اللہ صدیقی ،جی ایم ملک ،ساجد بھٹی ،جواد حامد ،عبد الحفیظ چودھری،عین الحق بغدادی،نوشیر وان نے بھی رئوف شیخ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی ہے

متعلقہ عنوان :