الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے مسیحی برادری کیلیے خصوصی تقریبات کا انعقاد

کرسمس و نیو ائیرکے مواقع پر مسیحی برادری میں لاکھوںروپے مالیت کے تحائف تقسیم

اتوار 8 جنوری 2017 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2017ء) الخدمت فائونڈیشن سندھ کی جانب سے سندھ بھر میں کرسمس و نیو ائیر کے مواقع پر مسیحی برادری کے اعزاز میں خصوصی تقریبات کا انعقادکیاگیا جس میں شریک مرد و خواتین میں خصوصی کرسمس تحائف تقسیم کے گئے۔اس ضمن میںالخدمت فائونڈیشن سندھ کے کلیدی عہداروں نے سکھر میں واقع بیتِ حدسہ چرچ کا دورہ کیا اور وہاں موجود مسیحی رہنماوں و عام افراد سے خصوصی ملاقات کی اور کرسمس و نیو ائیر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسیحی افراد میں تحائف پیش کیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جناب مامون الررشید صدر الخدمت فائونڈیشن سکھر، حزب اللہ جکھرو، ڈاکٹر شنکر لال ممبر منارٹی ڈیسک الخدمت سندھ، پادری گبریل علم دین، پادری سرفراز گِل اور پادری منیر بشیرموجو د تھے۔ جیکب آباد کی بیپٹسٹ چرچ کا دورہ کرتے ہوئے الخدمت فائونڈیشن سندھ کے مرکزی رہنمائوں جناب عبدا لحفیظ پیزادہ جنرل سیکریٹری الخدمت فائونڈیشن جیکب آباد، جناب دیدار لاشاری سیکرٹری جماعتِ اسلامی جیکب آباد اور ڈاکٹر شنکر لال ممبر منارٹی ڈیسک الخدمت سندھ نے مسیحی رہنمائوں پادری شیرون جاز، پادری اسلام گِل اورپادری منیر عالم سمیت چرچ میںموجود دیگر افراد سے ملاقات کی اور کرسمس گفٹس تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :