کوئٹہ،ہنہ کے علاقے میں تین شیشہ پوائنٹ پر چھاپے،دو مالکان گرفتار

اتوار 8 جنوری 2017 20:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ کی نگرانی میں ہنہ کے علاقے میں تین شیشہ پوائنٹ پر چھاپہ دو مالکان گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ڈپٹی کمشنر انجینئر عبدالواحد کاکڑ کی نگرانی میں ہنہ کے علاقے میں تین شیشہ پوائنٹ ہوٹلوں پر چھاپہ مار کر دو مالکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تینوں ہوٹلوں سے شیشہ پینے والے سامان کو بھی قبضے لے لیا ۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو اطلاع ملی تھی کہ ہنہ کے علاقے میںتین ہوٹلوں میں شیشہ پینے کا بندوبست موجود ہے اور کوئٹہ شہر کے لوگ وہاں جاکر شیشہ پیتے ہیں جس پر انہوںنے اپنی نگرانی میں چھاپہ مارا اور دو مالکان گرفتار کرلیا اس ہوٹلوں پر با اثر شخصیات شیشہ پینے کیلئے کافی عرصہ سے آتے تھے اس کے علاوہ کوئٹہ شہر میں بھی بڑے بڑے ہوٹلوںمیں شیشہ پینے کے مکمل انتظامات ہیں ان کے خلاف بھی ضلعی انتظامیہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کسی کے ساتھ رعایت نہی بھرتی جائے گی یاد رہے شیشہ پینے والوںمیں نوجوان نسل اور اہم شخصیات شامل ہے ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ شہر کے کئی اہم ہوٹلوںمیں شیشہ پینے کا بندوبست ہے جہاں پر خواتین بھی جاتی ہے ۔ اور نشہ پورا کرتے ہیں اس نشہ سے انسان چند ماہ کے بعد موت کے منہ میں چلا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :