Live Updates

شریف برادران ماضی کے یاروں کو بھول جائیں اس بار ان کا مقابلہ عمران خان سے ہے‘مک مکا کی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے اب باریاں بدلنے والوں کو عوام پہچان چکی ہے ماضی کے یاروں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا‘پنجاب میں لوگ ہسپتالوں کے فرش پر مررہے ہیں شہباز شریف ہاتھ میں پنکھے لانگ شوز پہن کرلاہور کی سڑکیں ٹوٹنے کا انتظار کررہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر نائب صدر حلیم عادل شیخ کا بیان

اتوار 8 جنوری 2017 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک اس وقت قرضوں میں ڈوبتا چلا جارہا ہے ن لیگ کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا ہر فرد قرضی ہوچکا ہے تخت رائیونڈ دن بدن مضبوط ہوتا جارہا ہے اور عوام کے حالات بدتر ہوتے جارہے ہیں ن لیگ اشتہاروں اور الزاموں کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اس دفعہ بھی شریف برادران یہ سمجھ رہے ہیں کہ جس طرح وہ پہلے اپنے ماضی کے سیاسی یاروں سے جان چھڑا کر اگلی باری انہیں دیتے تھے اور مک مکا کی سیاست اپنائی جاتی تھی تو اس دفعہ ن لیگ کی آنکھیں کھل چکی ہے کیوں کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ان ڈرائینگ روم کے سیاستدانوں روڈوں پر لے آئے ہیں عادل ہائوس کراچی سے جاری کردہ بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نواز شریف بھی اچھی طرح جان چکے ہیں کہ اس بار ان کا مقابلہ ماضی کے یاروں سے نہیں عوام کے حقیقی لیڈر عمران خان سے ہے جو کہ کسی بھی صورت میں ان کی کرپشن اور چوری کو نہیں چھوڑے گا ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مک مکا کی سیاست کو فروغ دیا جسے عمران خان نے آکر ختم کیا اور ملک میں حقیقی اپوزیشن اور جمہوریت کا نظام بحال کیا ، عوام اب ان یاریاں بدلنے والوں کو پہچان چکی ہے ماضی کے یاروں نے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب صرف لانگ بوٹ پہن کر اور ہاتھ میں پنکھا لیکر لاہور کی سڑکیں ٹوٹنے کا انتظار کررہے ہیں عوام ہسپتالوں میں فرش پر مررہے ہیں ہسپتالوں میں کسی قسم کی سہولت موجود نہیں ہے آئے روز ڈاکٹرزہڑتالوں پر ہوتے ہیں شریف برادران اس ملک میں اقتدار صرف اپنے کاروبار کو پروان چڑھانے کے لیے لیتے ہیں عوام سے انہیں کوئی ہمدردی نہیں ہے ن لیگ کا بھوکا شیر عوام کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑنے کا خواہشمند ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات