پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے حقیقی معنوں میں پختون قوم کے بچوں کے ہاتھ کلاشنکوف کی بجائے قلم اور کتاب دی جس سے پختون قوم کے ماتھے سے دہشت گردی کا لیبل ہٹا کر انہیں تعلیم کے میدان میں ترقی کرنے کا موقع ملے گا، امیر حیدر خان ہوتی عوام کو یہ بھی بتائیں کہ ان کے بھائی کو جیل کس جرم میں ہوئی جبکہ ان کے منشی معصوم شاہ نے نیب کو 25کروڑ روپے جرمانہ کیوں ادا کیا

صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان کا تخت بھائی میں بڑے جلسہ عام سے خطاب

اتوار 8 جنوری 2017 20:21

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے حقیقی معنوں میں پختون قوم کے بچوں کے ہاتھ کلاشنکوف کی بجائے قلم اور کتاب دی جس سے پختون قوم کے ماتھے سے دہشت گردی کا لیبل ہٹا کر انہیں تعلیم کے میدان میں ترقی کرنے کا موقع ملے گا۔ سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی عوام کو یہ بھی بتائیں کہ ان کے بھائی کو جیل کس جرم میں ہوئی جبکہ ان کے منشی معصوم شاہ نے نیب کو 25کروڑ روپے جرمانہ کیوں ادا کیا۔

وہ اتوار کی سہ پہر میلہ گرا?نڈ تخت بھائی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک، ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی مہر تاج روغانی، ممبران قومی اسمبلی عمران خٹک، علی محمد خان، زاہد درانی، عبید مایار اور چیئرمین ڈیڈک کمیٹی مردان افتخار علی مشوانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

عاطف خان نے کہا کہ اے این پی دور حکومت کی کرپشن کی داستانیں زبان زد عام ہیں جنہوں نے نوکریاں بیچی اور ایزی لوڈ کے نام پر کرپشن کا بازار گرم کیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی والے سیاست سے ناواقف ہیں کیونکہ ہم کرپشن نہیں کرتے اور نہ ہی نوکریا بیچتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی پختون قوم کو ذرا یہ بھی بتائیں کہ ان کے بھائی کو جیل کیوں ہوئی اور ان کے منشی ایس ایم ایس نے نیب کو 25کروڑ جرمانہ کیوں ادا کیا۔