طیبہ تشدد کیس ، پولیس کی کارکردگی کے اہم نکات سامنے آگئے

بچی کی برما ٹاؤن سے بازیابی ، اطلاعات پولیس نے میڈیا تک پہنچائی ، میڈیا تک خبر پہنچا کر پولیس اپنا کریڈٹ لینا چاہ رہی ہے،طیبہ بازیاب نہیں ہوئی اسے قریبی عزیزوں نے پولیس کے حوالے کیا ،ذرائع

اتوار 8 جنوری 2017 21:00

طیبہ تشدد کیس ، پولیس کی کارکردگی کے اہم نکات سامنے آگئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) طیبہ تشدد کیس ، پولیس کی کارکردگی کے اہم نکات سامنے آگئے ، بچی کی برما ٹاؤن سے بازیابی ، اطلاعات پولیس نے میڈیا تک پہنچائی ، پولیس ذرائع کے مطابق میڈیا تک خبر پہنچا کر پولیس اپنا کریڈٹ لینا چاہ رہی ہے ، طیبہ بازیاب نہیں ہوئی بلکہ اسے قریبی عزیزوں نے پولیس کے حوالے کیا ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق بچی کے ہمراہ اسکے پہلے والدین بھی ہیں ، بچی طیبہ کا پمز میں میڈیکل بورڈ ہوگا ، طیبہ کو 11جنوری کو سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :