چترال کے عوام کوریلیف دینے کیلئے لواری ٹنل ہفتے میں2دن آمدورفت کیلئے کھلارہیگا‘ امیر مقام

اتوار 8 جنوری 2017 21:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2017ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ چترال کے عوام کوریلیف دینے کیلئے لواری ٹنل ہفتے میںایک دن کی بجائے جنوری اورفروری کے دوران ہفتے میں2دن آمدورفت کیلئے کھلارہیگا جبکہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق 30جون کے بعد لواری ٹنل مکمل طورپرآمدورفت کیلئے 24گھنٹے کھلارہیگا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم چترال کی تعمیروترقی میںگہری دلچسپی لے رہے ہیں تاہم چترال کے کہووارزبان میں پی ٹی وی پرنشریات نشرکرنے کویقینی بنایاجائیگاجبکہ وزیراعظم کے اعلان کردہ منصوبے ہرحال میںپائیہ تکمیل تک پہنچائیںگے،چکدرہ چترال ،چترال شندوراور گلگت بلتستان روڈکی تعمیربھی جلدیقینی بنادی جائیگی۔

انہوںنے کہاکہ گولن گول ہائیڈروپاورپراجیکٹ 2018 میںبہرصورت پائیہ تکمیل تک پہنچایاجائیگااوراسی پراجیکٹ سے پورے چترال کوبجلی فراہم کی جائیگی، چترال میںجدیدطبی آلات سے آراستہ ہسپتال اوریونیورسٹی بھی قائم کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن ترقی کہووارحلقہ پشاور کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری اور چترال کے کہووارزبان میںلکھے گئے پہلے مصنف ظفراللہ پروازکے ناول"انگریستانو"کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

بعدازاںذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے پانامہ پیپرزایک سوال کے جواب میںانجینئرامیرمقام نے کہاکہ پانامہ کیس عدالت میںہے اورعدالت خان صاحب کے میڈیاٹاکس یااخباری تراشوںپرنہیںشواہدپرفیصلہ کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ خان صاحب کے کانوںکوانکے خلاف نہیںانکے حق میںفیصلے سننا پسند ہیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ پاکستان تحریک انصاف رہنمائوں کے دماغ کے ایک حصے نے کام شروع کردیاہے اس لئے اقتصادی راہداری کے راگ الاپناشروع کئے ،اس کے بعدعمران خان اور وزیراعلیٰ صاحب نوازشریف اورانکی حکومت کی کامیاب حکمت عملی کابھی ایک دن اعتراف کرلیںگے۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ایک مدت ،جدجہداورطویل انتظارکے بعد بالآخرکہووارادب کے دامن کوایک شخص نے اپنی محنت بھری کاوشوںسے ایک ایسی دولت سے معمور کیاجس کی کہوورازبان کواشدضرورت تھی،کہووارتہذیب وتمدن نہ صرف کتاب کی صورت میںمحفوظ ہوابلکہ نئی نسل کوبھی اپنے آبائواجدادکے رواج ورسوم کاعلم میسرآیا۔انہوںنے کہاکہ مصنف ظفراللہ پروازصاحب نی"انگریستانو"نام سے اپنااورکہووارزبان کاپہلا ناول منظرعام پرلایاجوکہوارزبان بولنے والوںکی عظیم خدمت ہے،کہووارجس صنف سے محروم تھاوہ آج انہیںمل گیا اور اس لحاظ سے وہ کہووارکے پہلے ناول نگارہونے کااعزازحاصل کرچکے ہیں،اس کتاب میںزبان کہووار کے وہ الفاظ محاورات اورجملے اپنی اصلی حالت میںملتے ہیںجس کیلئے نئی نسل کولغتِ کہووار ہمیشہ ہاتھ میں تامنے کی ضرورت پڑتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت ملک میںبولنے والے کسی بھی زبان کوفروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے،چترال اورکہووارزبان کے بولنے والے وطن عزیزکاثقافتی سرمایہ ہیں،کہوواراہل قلم کی حوصلہ افزائی،کہووارثقافت کی ترویج اورکہووارزبان کے فروغ کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکرینگے،اس خطے کے عوام سے وزیراعظم محمدنوازشریف کادلی لگائو ہے،اس خطے تعمیروترقی ہمیشہ انکی ترجیح رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :