مدت پوری ہونے کے بعد فوجی عدالتوں نے کام بند کردیا ،آئی ایس پی آر

فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی

اتوار 8 جنوری 2017 22:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2017ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے بعد قائم ہونے والی فوجی عدالتوں میں274مقدمات بھیجے گئے،161کو سزائے موت113 کو قید کی سزا سنائی گئی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتیں آئینی ترمیم کے بعد وجود میں آئی تھیں جس وقت عدالتیں قائم ہوئیں اس وقت عام عدالتیں دباؤ میں تھیں،فوجی عدالتوں میں274 مقدمات بھجوائے گئے جن میں161 ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی اور اب تک12 مجرموں کو پھانسی کی سزا دی جاچکی ہے،113 مجرموں کو قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

فوجی عدالتوں میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے گئے،مدت پوری ہونے کے بعد فوجی عدالتوں نے کام بند کردیا ہے،فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی۔۔۔(ولی)

متعلقہ عنوان :