وفاقی وزیرمملکت اور چیئرپرسن بے نظیرانکم پروگرام ماروی میمن کی کوٹ ادو آمد،اجمل ہنجراکی وفات پرتعزیت اورفاتحہ خوانی

اتوار 8 جنوری 2017 22:50

ملتان ۔08جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2017ء) وفاقی وزیرمملکت اور چیئرپرسن بے نظیرانکم پروگرام ماروی میمن کی کوٹ ادو آمد‘پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے سلطان محمود ہنجرا کے چھوٹے بھائی اجمل ہنجرا کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقہ دائرہ دین پناہ میں وفاقی وزیر مملکت اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن اپنی آمدکے فوراًً بعد ہنجرا ہاؤس پہنجیں جہاں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی ملک سلطان محمود ہنجراہ کے بھائی اور ملک احمد یار ہنجرا صوبائی وزیر جیل خانہ جات اور وائس چئیرمین ضلع کونسل مظفرگڑھ قاسم ہنجرا کے والد اجمل خان ہنجرا کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :