آئین میں ترمیم کے ذریعے قائم کی گئیں فوجی عدالتوں نے دو سالہ مدت پوری ہونے پر کام بند کردیا ہے‘ آئی ایس پی آر

اتوار 8 جنوری 2017 23:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2017ء) آئین میں ترمیم کے ذریعے قائم کی گئیں فوجی عدالتوں نے دو سالہ مدت پوری ہونے پر کام بند کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق یہ عدالتیں دہشت گردی میں اضافے کی وجہ سے پیدا ہونے والے ماحول کے پیش نظر آئینی ترمیم کے ذریعے قائم کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

ان عدالتوں کی قانونی مدت کے دوران274مقدمات ان کے سپرد کئے گئے۔

161مجرموں کو سزائے موت سنائی گئی جن میں سے بارہ کو پھانسی دی گئی۔فوجی عدالتوں کی جانب سے 113مجرموں کو مختلف مدت کی قید کی سزائیں سنائی گئیں‘ ان مقدمات پر قانون کے مطابق فوجی عدالتوں میں سماعت کی گئی۔فوجی عدالتوں میں مقدمات کے فیصلوں سے دہشت گردی کی کارروائیوں میں کمی لانے پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

متعلقہ عنوان :