پی آئی اے کے عملے نے دوران پرواز مسافر کی جان بچا لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 جنوری 2017 10:59

پی آئی اے کے عملے نے دوران پرواز مسافر کی جان بچا لی

ملتان اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 جنوری 2017ء) : پی آئی اے کے عملے نے دوران پرواز ایک مسافر کی جان بچا لی۔ تفصلات کے مطابق گذشتہ روز پی آئی اے کی پرواز پی کے 333 ملتان سے کراچی جا رہی تھی کہ دوران پرواز ایک 70 سالہ مسافر کی سانس بند ہونے کے باعث طبیعت بگڑ گئی اورمسافر بے ہوش ہو گیا۔

(جاری ہے)

جس پر پی آئی اے عملے نے فوری طور پر صورتحال کا کنٹرول سنبھالا اور پرواز میں موجود میڈیکل کے طالبعلم نے 15 منٹ تک مصنوعی طور پر بے ہوش مسافر کو سانس دیا جس کے نتیجہ میں مسافر کی سانس بحال ہو گئی۔ کراچی ائیر پورٹ پرواز پر لینڈ کرنے کے بعد ایمبولینس کو طلب کیاگیا جس کے بعد مسافر کو ڈاکٹر کے حوالے کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :