غزہ میں غربت اور بے روزگاری میں اضافہ

پیر 9 جنوری 2017 12:13

غزہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) فلسطین کے انسانی حقوق کے مرکز نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے اس علاقے کے مکمل محاصرے کے نتیجے میں غزہ میں غربت میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے انسانی حقوق کے مرکز نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں بے روزگاری کی شرح میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 80 فیصد باشندوں کو اپنی روزمرہ کی ضروریات پوری کرنے کے لئے بیرونی امداد کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کا دس سالہ محاصرہ ، اس علاقے کے باشندوں کی اقتصادی و سماجی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔گزشتہ سال کی عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق بھی غزہ میں بے روزگاری کی شرح 43 فیصد اور اس علاقے میں غربت کی شرح 60 فیصد سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :