بلغاریہ کا سرکاری ریڈیو 72 سال پرانی موسیقی چلانے پر مجبور

پیر 9 جنوری 2017 12:13

ْ صوفیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) کاپی رائٹس حقوق کی فیس نہ دینے کی وجہ سے بلغاریہ کے سرکاری ریڈیو پر لاکھوں کی تعداد میں نئے گانوں کے چلانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس سال جنوری کی پہلی تاریخ سے بلغارین نیشنل ریڈیو (بی این آر) اپنی نشریات میں کلاسیکی موسیقی، جاز اور روایتی موسیقی کا استعمال کر رہا ہے۔

اس کی وجہ ہے بی این آر کا کاپی رائٹس کے اوپر میوزیکیوٹر کمپنی سے جھگڑا۔

(جاری ہے)

اس کمپنی کے پاس مقامی اور دنیا بھر سے ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد گانوں کے حقوق ہیں۔حتیٰ کہ ملک کے قومی ترانے کا روایتی ورژن بھی سرکاری ریڈیو پر حقوق نہ ہونے کی وجہ سے نہیں چل سکتا۔ اس تنازع کے باعث بی این آر صرف وہ موسیقی استعمال کر سکتا ہے جو کہ 1945ء تک بنائی گئی ہوں۔اس تنازع کی وجہ میوزیکیوٹر کمپنی کا بی این آر سے رائلٹی میں موجودہ فیس کے مقابلے میں 3 گنا اضافہ ہے لیکن سرکاری ریڈیو کے ڈائرکٹر ایلکزانڈر ولیو کے مطابق اتنی بڑی رقم ادا کرنا ممکن نہیں ہے جب تک کہ ان کو سرکار سے مزید سرمایہ نہ ملے یا وہ مقامی نشریات کے پروگرام ختم کر دیں، جو کے سرکاری ریڈیو کی ساکھ کو بری طرح متاثر کرے گا۔

متعلقہ عنوان :