سپیکرو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا چوہدری شجاعت کی بھانجی کے انتقال پراظہار تعزیت

پیر 9 جنوری 2017 13:00

سپیکرو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا چوہدری شجاعت کی بھانجی کے انتقال پراظہار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے سابق رکن پنجاب اسمبلی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی بھانجی جیدا خالد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوںنے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔