برطانوی کمپنی بی اینڈ ایم کی مصنوعات کی فروخت میں کرسمس کے دوران 20.5 فیصد اضافہ

پیر 9 جنوری 2017 13:20

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) برطانیہ کے معروف رعایتی پرچون فروش ادارے ’’ بی اینڈ ایم ‘‘ نے کہا ہے کہ کرسمس کے دوران اس کی مصنوعات کی فروخت میں 20.5 فیصد اضافہ ہوا۔گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ میں بی اینڈ ایم نے کہا کہ حالیہ کرسمس کے دوران برطانیہ میں موجود اس کے 533 اور جرمنی میں واقع 73 سٹورز پر خریداروں کا رش رہا جس سے اشیاء کی نسبتا زیادہ فروخت کے باعث اس کی آمدنی میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مصنوعات کی فروخت میں اضافے کے باوجود سٹورز پر کپڑوں کی فروخت غیر معمولی حد تک مایوس کن رہی ۔کرسمس ہفتے کے دوران ادارے کے سٹورز پر 5.5 ملین افراد نے خریداری کی جو کہ ریکارڈ ہے۔ انھوں نے کہا کہ سہ ماہی کے دوران ادارے کی کل آمدنی 789.1 پونڈ (967 ملین ڈالر) رہی ۔ادھر، ادارے کی بہتر کاروباری رپورٹ پر اس کے حصص کے نرخ بھی 7.5 فیصد بڑھ کر 299 پینس فی شیئر رہے جو یورپی یونین سے برطانوی انخلاء کے بعد ان میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

متعلقہ عنوان :