شارجہ ، 3سالہ بچہ حادثاتی طور پر گلے میں رسی کا پھندا لگنے سے جاں بحق

پیر 9 جنوری 2017 13:27

شارجہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) شارجہ کے علاقے کلبہ میں 3 سالہ اماراتی بچہ حادثاتی طور پر گلے کے گرد رسی کا پھندا لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اماراتی بچہ گھر کے باہر کھیلنے میں مصروف تھا جس کے بعد اچانک گھر والوں کو بچے کی ہلاکت کا معلوم ہوا۔

(جاری ہے)

شارجہ پولیس حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کھیل کے دوران بچے نے گلے میں رسے ڈالی جو زیادہ کس جانے کی وجہ سے بچہ بے ہوش ہوگیا ۔ اس کے چچا کو اطلاع ملی جس کے بعد بچے کو فوری ہسپتال پہنچایا گیا ۔ڈاکڑوں کے مطابق بچہ ابتدائی طور پر کوما میں چلا گیا جس کے بعد اس کی موت واقع ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :