ریمو ڈیسوزا نے سلمان خان کے ساتھ نئی فلم کو ڈریم پراجیکٹ قرار دیا

پیر 9 جنوری 2017 14:02

ریمو ڈیسوزا نے سلمان خان کے ساتھ نئی فلم کو ڈریم پراجیکٹ قرار دیا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) بالی وڈ کے معروف کوریوگرافر اور ڈائریکٹر ریمو ڈیسوزا نے سلمان خان کے ساتھ نئی فلم کو اپنا ڈریم پراجیکٹ قرار دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریمو ڈیسوزا نے کہا کہ سلمان خان کے ساتھ یہ فلم ان کے لئے ڈریم پراجیکٹ ہوگی۔اس فلم میں سلمان 13 سالہ لڑکی کے باپ کا کردار ادا کریں گے۔ریمو نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی یہ فلم عید کے موقع پر ہی ریلیز ہو۔کیونکہ عید پر سلمان کی فلم ریلیز ہونا ان کے کے لئے کافی لکی ثابت ہوتی ہے۔ فلم کے لئے سلمان خان رقص کی خصوصی تربیت شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :