امریکہ روبہ زوال ہے ٹرمپ اور مودی دنیا کے امن لیے بڑاخطرہ ہیں ‘مولانا عبدالعزیز علوی

اتحاد امت وقت کی اشد ضرورت ہے صلیبی جارحیت کا مقابلہ اسلامی نیٹو سے ہی ممکن ہے‘امیرجماعة الدعوہ آزادکشمیر

پیر 9 جنوری 2017 14:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2017ء) امیرجماعة الدعوہ آزادکشمیرمولاناعبدالعزیزعلوی نے کہاہے کہ امریکہ روبہ زوال ہے ٹرمپ اور مودی دنیا کے امن لیے بڑاخطرہ ہیں ،دونوں بیمار ذہنیت کے مالک ہیں ۔اتحاد امت وقت کی اشد ضرورت ہے صلیبی جارحیت کا مقابلہ اسلامی نیٹو سے ہی ممکن ہے ۔مسئلہ کشمیرحل کیے بغیر خطے میں امن کا خوا ب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ جماعة الدعوہ کے رفاعی اداروں،تعلیمی تنظیموں پر پابندیاں لگاکر امریکہ اپنے جاہل ہونے کا ثبوت دے رہاہے ٹرمپ کے برسراقتدارآنے سے دنیا کا امن خطرے میں پڑگیاہے امریکہ اوربھارت دونوں دہشتگردملک ہیں امریکی دہشتگردی سے اب تک لاکھوں مسلمانوں کا خون بہایا جاچکاہے جبکہ سات دہائیوں سے بھارت کشمیرمیں خون کی ہولی کھیل رہاہے اب دونوں ملکی زوال کی طرف جارہے ہیں المحمدیہ سٹوڈنٹس پر امریکی پابندیاں پاکستان کی سلامتی وخودمختاری پر حملہ ہے۔

(جاری ہے)

شکست خوردہ امریکہ کی پابندیوں کو مسترد اور جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔المحمدیہ سٹوڈنٹس کی تعلیمی سرگرمیوں سے علیحدگی کی تحریکیں اور لسانیت و صوبائیت پرستی دم توڑ رہی ہے۔ملک بھر کی طلباتنظیمیں اور سیاسی و مذہبی جماعتیں ان پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتیں۔ لاکھوں انسانوں کا خون بہانے والے امریکہ کو مسلم تنظیموں اوررہنمائوں پر پابندیوں کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔

بھارتی خوشنودی کیلئے لگائی گئی پابندیوں کی کوئی حیثیت نہیں۔ سرزمین پاکستان کے تحفظ کیلئے طلباء ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔ پاکستان ایک آزادملک ہے۔ طلبا کی ملک گیر تنظیم المحمدیہ سٹوڈنٹس کسی قسم کی منفی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے بلکہ یہ مظلوم کشمیریوں کی مدد، پاکستانی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ اور بیرونی سازشوں کے توڑ کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو عدالتی ذریعہ سے باقاعدہ نوٹس بھیجیں گے اور کہیں گے کہ تمہارے پاس ہمارے رہنمائوں اور المحمدیہ سٹوڈنٹس پر پابندیوں کا کوئی ثبوت ہے تو لیکر آئو۔

ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے ہر اقدام سے امریکہ اپنے زوال کے قریب سے قریب تر ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔ امریکہ کی قراردادیں اصل میں نریندر مودی کا واویلا ہے۔ بھارت کو اپنے جرائم کی سزا ضرور ملے گی۔ہم پر امریکہ نے الزام لگایا گیا کہ ہم کشمیر کی تحریک کی حمایت کرتے ہیں۔طلباء کی تربیت کے لئے کورسزکرواتے ہیں۔ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم طلباء کی تربیت کرتے ہیں کہ ہم نے نوکرنہیں بلکہ دنیا کا امام بننا ہے۔

ہم ملک کی حفاظت کے لئے نوجوانوں کو تیار کر رہے ہیں یہی بات امریکہ کو برداشت نہیں وہ پاکستان میں قتل عام ،دہشت گردی دیکھنا چاہتا ہے لیکن المحمدیہ سٹوڈنٹس سب کو متحد کر رہی ہے امریکہ نے 2016میں سولہ ہزار میزائل گرائے،امریکہ کا کردار انسانیت کو شرم دلا رہا ہے،المحمدیہ سٹوڈنٹس پر پابندیوں میں ناکامی کا شکار ہوں گی-