سنجے دت کی والدہ نرگس نے راج کپور سے ناکام محبت پر کئی مرتبہ خود کشی کی کوشش کی

پیر 9 جنوری 2017 15:10

سنجے دت کی والدہ نرگس نے راج کپور سے ناکام محبت پر کئی مرتبہ خود کشی ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2017ء) بالی ووڈ سپر سٹار سنجے دت کی والدہ نرگس دت کا سنیل دت سے شادی سے پہلے اداکار راج کپور کے ساتھ کئی سال تک معاشقہ چلتا رہا اور اس میں ناکامی پر انہو ںنے کئی بار خود کشی کی کوشش کی لیکن پھر ان کی ملاقات سنیل دت سے ہوئی اور دونوں نے شادی کرلی۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ نرگس نے 6 سال کی عمر میں 1935 میں فلم تلاش حق سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا جس کے بعد انہو ںنے 1943 میں بننے والی محبوب خان کی فلم تقدیر میں بھی اداکاری کی۔

اس کے علاوہ بھی انہو ںنے متعدد فلموں میں کام کیا تاہم انہیں 1949 میں بننے والی محبوب خان کی فلم انداز سے شہرت حاصل ہوئی۔ اس فلم نے دلیپ کمار ، راج کپور اور نرگس تینوں کو ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔

(جاری ہے)

اسی سال راج کپور کی فلم برسات ریلیز ہوئی جس میں نرگس اور راج کپور نے مرکزی کردار ادا کیا، اس فلم کے بعد اس جوڑی کو خوب پسند کیا جانے لگا۔

عوام میں راج کپور اور نرگس کی جوڑی کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ ان دونوں نے 16 فلمیں اکٹھی کیں۔ اتنی رومانوی فلموں میں ایک ساتھ کام کرنے کے دوران نرگس واقعی راج کپور سے پیار کرنے لگیں لیکن راج کپور پہلے سے ہی شادی شدہ تھے۔ ان دونوں کے افیئر کی خبریں زبان زد عام ہوگئیں اور اس معاشقے کی خبریں راج کپور کے گھر تک بھی جا پہنچیں۔ راج کپور کے گھر میں جب ہنگامہ برپا ہوا تو انہو ںنے آہستہ آہستہ نرگس سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

کشور ڈیسائی نے اپنی کتاب ’ڈارلنگ جی ‘ میں لکھا ہے کہ عشق میں ناکامی پر نرگس نے کئی بار خود کشی کی کوشش کی لیکن 1957 میں بننے والی فلم ’ مدر انڈیا‘ میں ایک حادثہ پیش آیا جس میں اداکار سنیل دت نے نرگس کی مدد کی۔ اس حادثے کے بعد نرگس جنہو ںنے اس فلم میں سنیل دت کی ماں کا کردار ادا کیا تھا کا جھکا سنیل دت کی جانب ہوگیا اور دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

متعلقہ عنوان :