خانانی اینڈ کالیا ، ایگزیکٹ کیس کی مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کی تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹی کراچی پہنچ گئی

کمیٹی سابق تفتیشی افسر سے ملاقات ،اب تک کیسز میں موجود تمام ریکارڈ اور شواہد اپنی تحویل میں لے گی

پیر 9 جنوری 2017 16:16

خانانی اینڈ کالیا ، ایگزیکٹ کیس کی مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کی تشکیل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ہدایت پر خانانی اینڈ کالیا اور ایگزیکٹ کیس کی مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کی جانب سے تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹی کراچی پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق کمیٹی سابق تفتیشی افسر سے ملاقات کے علاوہ اب تک ان کیسز میں موجود تمام ریکارڈ اور شواہد اپنی تحویل میں لے گی اور دستیاب شواہد اور سابق تفتیشی افسر کی بریفنگ کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے جمیل احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضیاء الاسلام، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سرور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان پر مشتمل چار رکنی کمیٹی وزیر داخلہ کی ہدایت پر ان اہم کیسز کی تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچانے کی غرض سے تشکیل دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :