مظفرآباد،جماعة الدعوہ کے زیراہتمام تربیتی نشت کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

تربیتی نشست سے امیر جماعةالدعوہ پروفیسر حافظ سعید خصوصی خطاب کریں گے

پیر 9 جنوری 2017 16:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2017ء) جماعة الدعوہ کے زیراہتمام تربیتی نشت کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں۔زونل مسئول حمیدالحسن کی کارنرمیٹنگزکا تسلسل جاری ہے ،گزشتہ روزدولائی،5میل،راڑہ،امبور،نلوچھی،چہلہ بانڈی میں کارکنان سے خطاب کیا گیا۔ تربیتی نشست میں امیر جماعةالدعوہ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید خصوصی خطاب کریں گے ۔

اس حوالے سے کارکنان اورمسئولین میں بھرپورجوش پایا جارہاہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز زونل مسئول کشمیرزون حمیدالحسن نے دولائی،5میل،راڑہ،امبور،نلوچھی،چہلہ بانڈی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک آزادی میں کشمیریوں کی چوتھی نوجوان نسل برسرپیکارہے پڑھی لکھی نوجوان قیادت نے قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کردی ہے دہشتگرد بھارت کے سیاسی وعسکر ی قائدین مجبورا اس بات کو مان رہے ہیں کہ کشمیریوں کے دلوں سے موت کا خوف ختم ہوگیا ہے اس کامطلب بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے ان حالات میں ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم نوجوانوں کو بیدارکریں مسئلہ کشمیر کوسردخانے سے باہرنکالنے کے لیے اپنا کرداراداکریں بیس کیمپ کا بنیادی فرض ہی تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے انہوں نے کہا کہ میں ہر کارکن سے گزارش کرتاہوں کہ وہ تربیتی نشست میں بھرپورشرکت کے لیے عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کریں تاکہ محسن کشمیر حافظ محمد سعید کا پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :