آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آر ایس ایم کمانڈر سے ملاقات۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 جنوری 2017 16:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 جنوری 2017ء) : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آر ایس ایم کمانڈر جنرل جان نکلسن نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں قیام امن پر امریکی فورسز کے کردار کو سراہا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان فورسز کی صلاحیت بڑھانے میں آر ایس ایم کے کردار کی تعریف بھی کی۔ ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد کے باہمی سکیورٹی مکینزم پر بھی زور دیا۔