Live Updates

فوجی عدالتوں سے سول عدالتوں کو ریلیف ملا، ججز ،پر اسیکیوٹرز اور گواہان کی شناخت پو شیدہ رکھنے کے عالمی قا نو ن کو جلد منظور کروایا جائیگا‘ رانا ثناء اللہ

انسداد دہشتگردی کی سول عدالتوں کو اتنا مضبوط کر دیں گے ملٹری کو رٹس کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی، دہشگردی کے خاتمے کا عزم پور اکر کے رہیں گے سیاسی بونے سیا سی میدان میں نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے اسی لیے امپائر کی انگلی اور سپریم کورٹ کے انتظار میں رہتے ہیں، مریم نواز کی سیا سی تربیت بہت طویل ہے، وہ 2018ء کا الیکشن لڑ سکتی ہیں،عمران خان ان سے خوفزدہ ہیں ‘ پریس کانفرنس دہشت گردی کے خاتمے کا جو ہدف دیا گیا اس کو حد ة الامکان ختم کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروے کار لائوں ‘لیفٹیننٹ کرنل (ر) سردار ایوب

پیر 9 جنوری 2017 17:30

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2017ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام سے سول عدالتوں کو ریلیف ملا، ججز ،پر اسیکیوٹرز اور گواہان کی شناخت پو شیدہ رکھنے کے عالمی قا نو ن کو بہت جلد منظور کروایا جائے گا، انسداد دہشتگردی کی سول عدالتوں کو اتنا مضبوط کر دیں گے کہ ملٹری کو رٹس کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی ،سیاسی بونے سیا سی میدان میں نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے اسی لیے امپائر کی انگلی اور سپریم کورٹ کے انتظار میں رہتے ہیں، مریم نواز کی سیا سی تربیت بہت طویل ہے، وہ 2018ء کا الیکشن لڑ سکتی ہیں،عمران خان ان سے خوفزدہ ہیں ، شیخ رشید کی پیشین گوئیاں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں ،انتخابات 2018ء میں وزیر اعظم کون ہو گا اس کا فیصلہ خدا کی ذات کر ے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک ریلیشنز کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر انسداد دہشتگردی کرنل (ر) سردار ایوب بھی مو جو دتھے ۔ راناثناء اللہ نے کہا کہ پنجاب میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے انتہائی موثر کردار ادا کر رہا ہے ،اب تک 300 سے زائد جیٹ بلک ٹیرارسٹس کو ہلاک کر چکا ہے ، مجھے یقین ہے کہ دہشتگردی کا وزیر مقرر کر نے سے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں بہت مد د ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشگردی کا خاتمہ ہمارا عزم ہے اور اس عزم کو پور اکر کے رہیں گے ۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے تمام سول و عسکری ادارے بخوبی خدمات انجام دے رہے ہیں ، ضرب عضب کی کامیابیوں میں تمام سول و عسکری اداروں میں سے کسی ایک کاکردار بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ عسکری اداروں کے ریٹائرڈ افسران کو سول بیوروکریسی میں اعلیٰ عہدوں پر تقرری کیے جانے میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی اشارہ شامل نہیں ہے ، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت تمام ایسے افسران صرف سنیارٹی کی بنیادپر اعلیٰ عہدوں پر پہنچے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ دہشتگردی پر کا فی حد تک قابو پایا جا چکا ہے ،فوجی عدالتوں کا قیام ایک مخصوص دورانیے کے لئے ہنگامی حالات میں عمل میں لایا گیا تھا ، ان فوجی عدالتوں کے قیام سے سول عدالتوں کو ریلیف ملا، درحقیقت انسداددہشتگردی کی سول عدالتوں کے ججز، پراسیکیورٹرز اور گواہان کا عدم تحفظ ملٹری کو رٹس کے قیام کی بنیادی وجہ تھا لیکن ان تمام کی شناخت پو شیدہ رکھنے کے عالمی قا نو ن کو بہت جلد منظور کروایا جائے گا ، جس کے بعد دہشتگردی کی سول عدالتوں کو اتنا مضبوط کر دیں گے کہ ملٹری کو رٹس کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے رہنما کے رکن اسمبلی منتخب ہونے سے قبل ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کی تمام تحقیقات مکمل کر کے اجازت دی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان واقعی مریم نواز سے خوفزدہ ہیں اسی لیے ہی وہ ان کو الزامات کی زد میں لاتے ہیں ۔سیاسی بونے سیا سی میدان میں میاں نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے اسی وجہ سے ہی وہ کبھی امپائر کی انگلی اور کبھی سپریم کورٹ کے انتظار میں رہتے ہیں ۔

مریم نواز 2018ء کا الیکشن لڑ سکتی ہیں کیونکہ ان کی سیا سی تربیت بہت طویل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح عدلیہ نے انتخابات 2013ء میں دھاندلی کیس میں نواز شریف پر ایمانداری پر مہر ثبت کی تھی اسی طرح پانامہ لیکس کیس میں بھی وزیر اعظم کی دیانتداری پر مہر ثبت ہو گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ پر وفیسر سلمان حیدر کو بہت جلد بازیاب کر والیا جائے گا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر انسداد دہشت گردی لیفٹیننٹ کرنل (ر) سردار ایوب نے کہا کہ دہشت گردی صرف پاکستان کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ بنا ہوا ہے ، میری پوری کوشش ہو گی کہ جو مجھے دہشت گردی کے خاتمے کا ہدف دیا گیا ہے اس کو حد ة الامکان ختم کرنے کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروے کار لائوں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات