شہریوں کو خالص، معیاری اور سستے دودھ کی فراہمی کا منصوبہ اسی سال شروع کر رہے ہیں‘سائرہ افتخار

ایگریکلچر فیصل آباد، آئی سی آئی پاکستان اور فارم ڈائنا مکس کے ساتھ تیز رفتار ترقی کیلئے مختلف شعبوں میں معاہدے کئے

پیر 9 جنوری 2017 18:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2017ء) پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر ایم پی اے سائرہ افتخار نے لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں لائیو سٹاک بورڈ کی سالانہ کارکردگی اور مستقبل کے اہداف کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لائیو سٹاک بورڈ مویشی پال کسانوں کے لئے ٹرینڈ سیٹر بن چکا ہے ، ہم کسانوں کو جدید لائیو سٹاک فارمنگ اور چارہ جات کے متعلق آگاہی کے ساتھ ساتھ عملی کارکردگی دکھا رہے ہیں ،جس سے نہ صرف ان کے جانوروں کی صحت بہتر ہو رہی ہے بلکہ ان کے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ، گذشتہ سال لائیو سٹاک بورڈ نے مویشیوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے اہم منصوبہ جات شروع کئے،جس میں سرفہرست چھوٹے مویشی پال کسانوں کے لئے 60کلو گرام سائیلج کی گانٹھ اور بڑے کمرشل فارم کے لئے ایک ٹن سائیلج کی گانٹھ متعارف کرائی اور اسے چھوٹے بڑے کسانوں تک پہنچانے کے لئے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک قائم کیا ،جس سے اس کی ترسیل رعائتی نرخوں میں پنجاب کے تمام اضلاع سمیت خیبرپختون خواہ اور کراچی میں بھی یقینی بنائی گئی- دودھ کی پیداوار کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ تجرباتی لائیو سٹاک فارم خضر آباد میں فی جانور دودھ کی پیدا وار گذشتہ سال 5کلو تھی جو بڑھ کر 8کلو فی جانور تک پہنچ چکی ہے -جنوبی پنجاب میں سائیلج کی مارکیٹنگ اور کسانوں کی آگاہی و تربیت کے لئے اینگرو فوڈز کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہی- جس کے تحت جنوبی پنجاب کے ہر گاؤں میں سائیلج سستے داموں فراہم کیا جائے گا اور کسانوں کو سائیلج خود تیار کرنے اور جانوروں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے ان کے علاقوں میں سیمینار منعقد کئے جائیںگے -انہوں نے بتایا کہ لائیو سٹاک بورڈ نے ایگریکلچرل انڈسٹری اور ریسرچ سکالر زکے ساتھ مضبوط رابطہ کے لئے ان ریسرچ کو لائیو سٹاک انڈسٹری میں استعمال کرنے کے لئے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے ساتھ مفاہمتی یا داشت پر دستخط بھی ہو چکے ہیں-جس کے تحت جانوروں کے چارہ جات پر دونوں ادارے مل کر کام کریں گے -سال 2016 میں ہی لائیو سٹاک بورڈ نے ایک نئے منصوبے فوڈر آراینڈ ڈی سیل کام شروع کر دیا ہے جس کے تحت پنجاب بھر میں پائی جانے والی فصلوں کی باقیات کو ویلیو ا یڈیشن سے معیاری معیاری اور سستے ترین ونڈے کی شکل میں تبدیل کیا جائے گا جس سے جانوروں کو معیاری اور سستا ونڈامیسر آئے گا اور پاکستان میں لائیو سٹاک فارمنگ کو منافع بخش کاربار بنایا جا سکے گا-اسی سلسلے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ایک پروپوزل جمع کرائی گئی ہے جس میں وہ فنڈنگ کریں گے اور ہم اس منصوبے کے ثمرات کسانوں تک پہنچائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی آئی پاکستان کے ساتھ سیمن پروڈکشن یونٹ خضر آباد کو بین الا قوامی معیارمطابق چلانے کے لئے معاہدہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سیل میں ہے جو بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا -جس کے بعد مقامی سطح پر بین الاقوامی معیار کا سیمن تیار کیا جائے گا-جس سے اچھی نسل کے جانور کسانوں کو میسر آ سکیں گی- اسکے علاوہ فارم ڈائنامکس پاکستان کے ساتھ مفاہمی یاداشت پر دستخط کئے گئے جس کے مطابق دونوں ادارے مختلف چارا جات کے بیج اور جدید طرز پر پانی کی مینجمنٹ پر مل کر کام کریں گے - انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے یہ عہدہ سنبھالا تو لائیو سٹاک بورڈخسارے میں تھا جبکہ ایک سال کی محنت اور بہتر مینجمنٹ سے لائیو سٹاک بورڈ خسارے سے نکل کر 50 ملین منافع میں آچکاہے -انہوں نے بتایا کہ سال 2017 کے لئے ہم نے اپنے اہداف طے کرلئے ہیں جن میں سر فہرست شہریوں کو خالص اور معیاری دودھ فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کر نا ہے جس کے لئے ہم دن رات کام کر رہے ہیں - اس کے علاوہ سائیلج منصوبہ کو دیگر اضلاع تک پہنچانا بھی سال نو میں شامل ہے - جدید چارہ جات کی تیاری اور سستے ونڈے کی تیاری کے منصوبے پر بھی کام ہو رہا ہے دو مہینے تک پہلی پروڈکٹ مارکیٹ میں لا رہے ہیں-انہوں نے بتایا کہ چند ہفتے قبل ورلڈ بنک نے پنجاب کے دیگر اداروں سمیت پنجاب لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کا دورہ کیا تھا اور اس کے مختلف منصوبہ جات کا جائزہ لیا -ورلڈ بنک کی فائنل رپورٹ کے مطابق لائیو سٹاک بورڈ اس وقت لائیو سٹاک سیکٹر کو لیڈ کر رہا ہے اور انہوں نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ فروری 2017 میں ورلڈ بنک کی ٹیم دوبارہ لائیو سٹاک بورڈ کا دورہ کرے گی اور متعین کردہ سات ایریاز میں لائیو سٹاک بورڈ کے ساتھ مل کر ترقیاتی کام کریں گے اس لئے ہمیں امید ہے کہ اسی سال ورلڈ بنک کے ساتھ بھی کوئی منصوبہ شروع کر دیں گی-

متعلقہ عنوان :