چوتھی بین الاقوامی ادبی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر عرفان صدیقی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،ن لیگ فیصل آباد

پیر 9 جنوری 2017 19:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے راہنما سابق سیکرٹری اطلاعات فیصل آباد حافظ شفیق کاشف نے چوتھی بین الاقوامی ادبی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے ادب و تاریخ عرفان صدیقی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرفان صدیقی نے وزیر اعظم کی ہدایت پر چند دنوں میں عالمی معیار کی ادبی کانفرنس کا انعقاد کرکے قومی ادبی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کردیا ہے ، حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ معاشرتی ترقی میں اردو ادب کا کلیدی کردار ہے لہٰذا ادیب شاعر اور دانشور معاشرے کا اثاثہ ہیں ،حکومت کی طرف سے اکادمی ادبیات پاکستان قومی تاریخ وا دبی ورثہ ڈویژن جیسے اداروں کو فعال کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ، معاشرے میںامن، محبت، رواداری اور خیر سگالی کے فروغ کے لیئے ایسے اجتماعات بڑے موثر ثابت ہو سکتے ہیں، تقاریر ، حسن انتظام اور غیر ملکی مہمانوں کی آمد سے کانفرنس کو چار چاند لگ گیئے، حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ صدر آزاد کشمیر مسعود احمد خان، صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے کانفرنس میں شرکت کرکے ادیبوں اور دانشوروں کوپزیرائی بخش کراپنے دیگر انقلابی اقدامات میں ایک اور کا اضافہ کردیا ہے۔