سپیشل پولیس یونٹ بنوں کی کارروائی ،ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری میں ملوث تین دہشتگرد اسلحہ سمیت گرفتار

پیر 9 جنوری 2017 21:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2017ء) سپیشل پولیس یونٹ بنوں کی کاروائی ،ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تین دہشتگرد اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا ہے ،گرفتارملزمان کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔

(جاری ہے)

سپیشل پولیس یونٹ بنوں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چندوخیل کے علاقے میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تین دہشت گر دوں کو گرفتار کر لیا تینوں گرفتار دہشت گر د پولیس کو ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے مختلف وارداتوں میں ملوث تھے زیر حراست دہشتگردوں کے قبضے سے مختلف قسم کا اسلحہ سمیت بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ تینو ں دہشتگردوںکا تعلق کا لعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے داوڑ گروپ سے ہے گرفتار دہشتگردوں میں ولی اللہ،امان اللہ اور راویب گل شامل ہے تینوں ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا دیا ہے جن سے مزید اہم ا نکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔