چیئرمین سینٹ نے حکومت سے سابق آرمی چیف کے ممکنہ طور پرمسلم عسکری اتحاد کی کمان سنبھالنے کے معاملے پر وضاحت طلب کر لی

وزیراعظم ،وزیر دفاع اور مشیر خارجہ اعلیٰ افسران کی ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت حاصل کرنے کے قواعدوضوابط سے ایوان کو آگاہ کریں عسکری اتحاد کی کمان حاصل کرنے کیلئے کیا این او سی حاصل کیا گیا تھا کیا حکومت کی اجازت لی گئی تھی اور سابق آرمی چیف کی طر ف سے یہ ذمہ داری سنبھالنے سے خارجہ پالیسی پر ممکنہ اثرات سے بھی آگاہ کیا جائے،رضا ربانی (کل) ایوان میں اس معاملے کی تفصیلات پیش کر دیں گے،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی یقین دہانی

پیر 9 جنوری 2017 22:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے حکومت سے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے ممکنہ طور پر 34رکنی مسلم عسکری اتحاد کی کمان سنبھالنے کے معاملے پر وضاحت طلب کر لی ہے ۔ وزیر دفاع اوروزیراعظم اور مشیر خارجہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اعلیٰ افسران کی ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت حاصل کرنے کے قواعدوضوابط سے ایوان کو آگاہ کریں عسکری اتحاد کی کمان حاصل کرنے کیلئے کیا این او سی حاصل کیا گیا تھا کیا حکومت کی اجازت لی گئی تھی اور سابق آرمی چیف کی طر ف سے یہ ذمہ داری سنبھالنے سے خارجہ پالیسی پر ممکنہ اثرات سے بھی آگاہ کیا جائے ۔

انھوں نے یہ ہدایات پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کی کاروائی کے دوران جاری کیں ایوان میں موجود وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے یقین دہانی کرائی کہ وہ بدھ کو (کل) ایوان میں اس معاملے کی تفصیلات پیش کر دیں گے ۔

(جاری ہے)

وزیر قانون زاہد حامد سے کہا گیا ہے کہ وہ مشیر خارجہ کو آگاہ کریں کہ وہ خارجہ پالیسی سے متعلق اس معاملے پر پالیسی بیان دیں اجلاس کی کاروائی کے دوران چیئرمین سینٹ نے وزیردفاع سے کہا ہے سابق چیف آف آرمی سٹاف مسلم عسکری اتحاد کی کمان سنبھالنے کی اطلاعات کے ہیں اس بارے میں وزیر دفاع کے بیان کی ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے نفی کی ہے اس اہم تقرر ی کے تناظرمیں کسی بھی افسر کی دوبارہ مدت ملازمت حاصل کرنے کے قواعدہ وضوابط سے ایوان کو آگاہ کیا جائے اگر کوئی این او سی حاصل کیا گیا اور کس نے یہ این او سی جاری کیا سینٹ کو اگاہ کیا جائے اس بارے میں بھی آگاہ کیا جائے کہ اس معاملے پر کیا حکومت کو اعتحاد میں لیا گیا ہے ۔

چیئرمین سینٹ نے وزیر قانون کو ہدایت کی ہے کہ مشیر خارجہ کو کہا جائے کہ سابق آرمی چیف کی طرف سے مسلم عسکری اتحاد کی کمان سنبھالنے کے خارجہ پالیسی اور اس معاملے پر پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے پوزیشن اختیار کی پر کیا اثرات مرتب ہونگے وزیر دفاع پر چیئرمین سینٹ نے وزیردفاع کو ان کے بیان کی ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے نفی کرنے کو چیک کرنے کے بارے میں بھی کہا ہے ۔ (عابد+م ن)