Live Updates

تحریک انصاف کا فوجی عدالتوں کے مستقبل پر اسپیکر کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ، شاہ محمود قریشی نمائندگی کرینگے

شاہ محمود کا قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے رابطہ ،آج ملاقات کا امکان ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور ایم کیو ایم کے فاروق ستار کو بھی ملاقات کیلئے پیغامات ارسال کر دیے

پیر 9 جنوری 2017 22:07

تحریک انصاف کا فوجی عدالتوں کے مستقبل پر اسپیکر کے مشاورتی اجلاس میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2017ء) تحریک انصاف کا فوجی عدالتوں کے مستقبل پر اسپیکر کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ۔وائس چیئرمین اور ڈپٹی پارلیمانی رہنما شاہ محمود قریشی نمائندگی کریں گے۔ شاہ محمود کا قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے رابطہ ،آج ملاقات کا امکان ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور ایم کیو ایم کے فاروق ستار کو بھیملاقات کے لیے پیغامات ارسال کر دیے۔

پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خواہش ہے کہ اپوزیشن جماعتیں باہمی مشاورت کے بعد اجلاس میں شریک ہوں۔2 برس کیلئے فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے آئین میں ترمیم کی گئی۔حکومت کی ذمہ داری تھی کہ ان دو برسوں کے دوران نظام عدل کی کمزوریاں دور کرتی۔

(جاری ہے)

غور کرنا ہو گا کہ حکومت نے اپنے فرائض کہاں تک ادا کئے۔جانچنا ہوگا کہ اس حوالے سے حکومت کے مزید اہداف کیا ہیں۔

مشارت کیلئے قائد حزب اختلاف سے رابطہ کیا ہے۔کل صبح ساڑھے دس بجے خورشید شاہ کے چیمبر میں پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کروں گا۔مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ نے بھی معاملے پر اصولی اتفاق کیا ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور فاروق ستار کو بھی پیغامات ارسال کئے ہیں۔خواہش ہے کہ اجلاس میں شرکت سے قبل حزب اختلاف مل بیٹھے تاکہ تبادلہ خیال کیا جاسکی(ع ع)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات