صارف عدالت نے زیرتعمیر مکان میں ناقص سیمنٹ دینے اور مکان کو نقصان پہنچانے پرغوثیہ ٹریڈربرکس کمپنی اور میبل لیف کمپنی رائے ونڈ کے مالک کو طلب کرلیا

پیر 9 جنوری 2017 22:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2017ء) صارف عدالت نے زیرتعمیر مکان میں سیمنٹ ناقص دینے اور مکان کو نقصان پہنچانے پرغوثیہ ٹریڈربرکس کمپنی اور میبل لیف کمپنی رائے ونڈ کے مالک کو سولہ جنوری کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

صارف عدالت میں فضائیہ ہاوسنگ سوسائٹی رائے ونڈ کی رہائشی سلمی رحمان نے غوثیہ ٹریڈراینڈ برکس کمپنی اور میبل لیف کمپنی رائے ونڈ کے مالکا ن کے خلاف ایک کروڑ روپے ہرجانے کا دعوے دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ وہ رائے ونڈ میں اپنا مکان تعمیر کرا رہی ہے اس نے مکان کی تعمیر کے لیے دونوں کمپنیوں سے خریدا جس کو استعمال کیا گیا تو یہ ناقص نکلا فوری کمپنی سے رابطہ کیا اس کوسیمنٹ کی بوریاں واپس کرنے کو کہا لیکن انہوں نے بات نہ سنی الٹا ہراساں کرنا شروع کردیا۔

ناقص میٹریل کی وجہ سے وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گئ ہے عدالت سے استدعا ہے کہ اسے دس ملین ہرجانہ دلوایا جائے۔عدالت نے دعوے پر دونوں کمپنیوں کے مالکان کو سولہ جنوری کو طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :