بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین میں 117 ارب روپے کی امدادی رقوم تقسیم کی جارہی ہیں ، ماروی میمن

پیر 9 جنوری 2017 23:18

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں 4.5 ملین مستحق خواتین میں 117 ارب روپے کی امدادی رقوم تقسیم کی جارہی ہیں ۔پانامہ کیس پر ہمارا دامن صاف ہے اپوزیشن جتنی قلابازیاں کھا لے فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا ۔جنرل الیکشن اپنے مقررہ وقت 2018 میں ہوں گے۔پروگرام کا بنیادی مقصد مستحق خواتین کی مالی معاونت کرنا ہے تاکہ وہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے اپنی ضروریات پوری کرسکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چئیرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کیا۔انہوں نے گزشتہ روز اپنے دورہ بھکر کے دوران بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دی جانے والی رقوم اور پراسیس کا مکمل جائزہ لیا اور مستحق خواتین کو اے ٹی ایم سے رقوم نکلوانے کا طریقہ کار بھی بتایا ۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اے ٹی ایم ان پڑھ خواتین استعمال نہیں کرسکتی ان پڑھ خواتین کی سہولت کیلئے متبادل سسٹم متعارف کروایا جارہا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھکر میں 42 ہزار928 مستحق خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہورہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :