پی آئی اے حادثہ :پی آئی اے کے حکام آج سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ کو خصوصی بریفنگ دیں گے

پیر 9 جنوری 2017 23:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2017ء) چترال سے اسلام آباد آنے والے پی آئی اے کے بدقسمت طیارے کے حادثے کی وجوہات اور جاں بحق ہونے والے افراد کی پہچان اور معاوضوں کی ادائیگی کے حوالے سے پی آئی اے کے حکام آج(منگل کو ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ کو خصوصی بریفنگ دیں گے کمیٹی کا اجلاس چیرمین سینیٹر طلحہ محمود کی سربراہی میں منعقد ہوگا اجلاس میں پی آئی اے حکام طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت اور لواحقین کو حوالگی،ان کو معاوضوں کی ادائیگی اور طیارے حادثے کی وجوہات سے کمیٹی کا اگاہ کریں گے اجلاس میں پی آئی اے کی مجموعی کارکردگی،قرضوں کی تفصیلات اور گذشتہ چار سالوں کے دوران آمدن اور اخراجات کے حوالے سے بھی کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی ۔

۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :