سینٹ اجلاس ،ْ چیئر مین نے راحیل شریف کے اسلامی ممالک کی اتحادی فوج کی کمان سنبھالنے کا معاملے پر حکومت سے وضاحت مانگ لی

میرے پاس معلومات نہیں ،ْ مجھے وقت دیں ،ْ خواجہ آصف……… چیئر مین سینٹ رضا ربانی نے بدھ تک مہلت دیدی

پیر 9 جنوری 2017 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2017ء) چیئر مین سینٹ نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کے اسلامی ممالک کی اتحادی فوج کی کمان سنبھالنے کا معاملے پر حکومت سے وضاحت مانگ لی۔سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرد راحیل شریف اسلامی ممالک کی افواج کے سربراہ مقررہونے پر چیئرمین سینیٹ نے سوال اٹھا دئیے۔

(جاری ہے)

سینیٹ اجلاس کے دوران چیئرمین رضا ربانی نے سوال کیا کہ سابق آرمی چیف کی بیرون ملک تعیناتی کیلئے کیا قواعد و ضوابط ہیں.ایک سابق آرمی چیف کا اسلامی ممالک کی فوج کا سربراہ مقرر ہونا اہم معاملہ ہے ،ْ بتایا جائے سابق آرمی چیف راحیل شریف نے تعیناتی کے لئے حکومت کوئی این او سی لیا ہے یا نہیں .چیئرمین سینیٹ کے سوال پر ایوان میں موجود وزیر دفاع نے جواب دیا کہ میرے پاس اس حوالے سے معلومات نہیں ،ْ مجھے وقت دیں، بدھ کو ہونے والے اجلاس میں اس معاملے پر ایوان کو آگاہ کروں گا جس پر چیئرمین سینیٹ نے وزیر دفاع کو جواب دینے کے لئے مہلت دے دی ۔