عبد الستار ایدھی یادگاری کرکٹ ٹورنامنٹ یکطرفہ مقابلے میں محمد حسین جیم خانہ کی فتح

پیر 9 جنوری 2017 23:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2017ء) عبد الستار ایدھی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک یکطرفہ مقابلے میں محمد حسین جیم خانہ نے ہوم ٹیم آغا خان جیم خانہ کو89 رنز سے شکست دی آغا خان جیم خانہ کے گراس فیلڈ پر کھیلے گئے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے محمد حسین جیم خانہ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر249 رنز اسکور کئے جواب میں آغا خان جیم خانہ صرف 154 رنز بناکر پویلین پہنچ گئی۔

محمد حسین جیم خانہ کی جانب سے اوپنر اسد بیگ نے جارحانہ63‘ سعد عالم نے 62‘ یاور امام نے 61 اور وسیم نعیم نے ناٹ آئوٹ 26 رنز اسکور کئے۔ حمید نی2 وکٹیں لیں۔

(جاری ہے)

آغا خان جیم خانہ کی جانب سے اوپنر رفیق نے 34‘ سعود نے 36 اور حمزا نے 26 رنز نمایاں اسکور کئے۔ علی زین نے 19 بشیر نے 11 رنز کا اضافہ کیا۔ دیگر کوئی بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔ پوری ٹیم31 ویں اوورز میں 154 رنز پر ہمت ہارگئی۔

محمد عاطف نے 5 علی حیدر نے 2 وکٹیں لیں۔ شاندار بولنگ پر محمد حسین جیم خانہ کے بولر محمد عاطف کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ میچ کے اختتام پر سماجی شخصیت زیڈ ایچ خرم نے وننگ ٹرافی فاتح ٹیم کے کپتان وسیم نعیم اور رنر اپ ٹرافی آغا خان کے کپتان حامد علی کے حوالے کی۔ محمد عاطف نے مین آف دی میچ ٹرافی وصول کی۔

متعلقہ عنوان :