لا لہ موسیٰ، انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے،ڈاکٹر الطاف حسین

پیر 9 جنوری 2017 23:47

لا لہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) گجرات میں گذشتہ سال کے دوران کامیابی سے 5انسداد پولیو مہم چلائی گئیں اور مقررہ اہداف کامیابی سے حاصل کئے گئے ،16جنوری سے شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات برئوے کار لائے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر الطاف حسین چوہدری اور ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مفتی نے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ سال 2016کے دوران چلائی گئی انسداد پولیو مہم کے دوران انسداد پولیو ٹیموں کی بھرپور محنت کی بدولت کامیابی کا تناسب 101فیصد سے 105فیصد رہا جبکہ تھرڈ پارٹی آڈٹ میں بھی نتائج 98فیصد اور اس سے زائد رہے۔ انہوںنے بتایا کہ گذشتہ سال چلائی جانیوالی پولیو مہم کی طرح رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کیلئے بھی جامع پلاننگ کی جارہی ہے اور میڈیا ، علما ء کرام، این جی اوز اور والدین کا بھرپور تعاون حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب کے موثر اقدامات اور محکمہ صحت اور دیگر محکموںکے افسران و اہلکاروںکی کاوشوں کے موثر نتائج سامنے آرہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب گجرات، صوبہ پنجاب اور پاکستان پولیو فری ہوگا۔