پیپلز پارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم نے انجینئر تیمور علی سیال کو اپنا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا

پیر 9 جنوری 2017 23:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم نے انجینئر تیمور علی سیال کواپنا کوآرڈینیٹر مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ پارٹی کے سینئر کارکن ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داری بھرپور طریقے سے سرانجام دینگے۔#