امریکا نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے مقربین سمیت مزید 7 افراد کو بلیک لسٹ کردیا

منگل 10 جنوری 2017 11:10

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) امریکی وزارت خزانہ نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے مقربین سمیت پانچ روسی شخصیات سمیت مزید سات افراد کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بلیک لسٹ کیے گئے افراد میں ایک ایرانی اور ایک لبنانی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی اثاثہ جات مانیٹرنگ کرنے والے دفتر نے سات افراد کو نئی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔پابندیوں کی فہرست میں شامل ہونے والے روسی عہدیداروں میں جرائم سے متعلق ایک تفتیش کار اور صدر ولادی میر پیوٹن کی مقرب دو شخصیات شامل ہیں۔ ان پر ایک اپوزیشن رہنما کو زہر دے کر قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔پابندیوں کی فہرست میں آنے والی روسی شخصیات میں سابق انٹیلی جنس اہلکارالیگزینڈر لیٹویننکو کا نام بھی شامل ہے۔امریکا میں بلیک لسٹ کی گئی تین دیگر روسی شخصیات میں الیگزینڈر پاسٹریکن، آندرے لوگوفوی اور دیمتری کوفتون شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :