استور،سکردو میں بجلی بحران کی وجہ پاور پراجیکٹ میں فنی خرابی ہے، حاجی اکبر تاباں

منگل 10 جنوری 2017 12:58

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) صوبائی وزیر پانی و بجلی و فنانس گلگت بلتستان حاجی اکبر تاباں نے کہا ہے کہ واپڈا کو تمام بقایا جات ادا کر دیئے گئے ہیں ،سکردو میں 6سے 8گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے اور لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ،سکردو میں جو بحران ہے اسکی وجہ پاور پراجیکٹ میں فنی خرابی ہے اور اس فنی خرابی کو دور کرنے کے لئے مشینری گلگت بھجوائی گئی ہے ،مشینری پہنچنے کے بعد بجلی دوبارہ بحال ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پاور سیکٹر پر کام کر رہی ہے ،بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے کام ہو رہا ہے عوام کو مکمل بجلی فراہم ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ پاور ہائوس کی فنی خرابی کو ٹھیک کرنے کے لئے وقت درکار ہو تا ہے ۔سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنے کی سازش بے نقاب ہو گی۔

متعلقہ عنوان :