شردھا کی بالی وڈ فلم اوکے جانو 13 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 10 جنوری 2017 13:23

شردھا کی بالی وڈ فلم اوکے جانو 13 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) بالی وڈ فلم اوکے جانو 13 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم اوکے جانو 13 جنوری کوسینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی،فلم کی اہم کاسٹ میں اداکار ادیتیہ رائے کپور اور اداکارہ شردھا کپور شامل ہیں،فلم ہدایتکار منی رتنم کی تامل فلم اوکے کن منی کی ہندی ری میک فلم ہے،فلم کی ہدایات شاد علی نے دی ہے اور فلم کے پروڈیوسر منی رتنم ہیں،فلم کی دیگر کاسٹ میں نصیر الدین شاہ اور لیلی سیمسن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :