جھینگے لے کر چینی طیارہ کینیڈا سے چین پہنچ گیا

سال نو کی تقریبات کیلئے 74.57ٹن امریکی جھینگے لائے گئے چین میں نئے قمری سال تقریبات 27جنوری سے شروع ہو نگی

منگل 10 جنوری 2017 13:51

زینگ زو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) ایک چینی چارٹر طیارہ کئی ٹن جھینگے کا گوشت لے کر گذشتہ روز چین کے مرکزی صوبے ہینان کے دارالحکومت زینگ زو پہنچ گیا ، جھینگے کا گوشت قمری سال کی تقریبات کے دوران چینیوں کے ڈائننگ ٹیبل کی مرغوب غذا ہے ، یہ پہلا طیارہ ہے جو چینیوں کیلئے یہ سمندری غذا لے کر پہنچا ہے جبکہ دیگر دو طیارے بھی نئے سال کی تقریبات شروع ہونے سے قبل ہی پہنچ جائیں گے ، چین میں نئے قمری سال کی تقریبات 27جنوری سے شروع ہونگی ، یہ طیارہ 74.57ٹن امریکی جھینگے ہیلی فیکس کینیڈ ا کے ہوائی اڈے سے لے کر زینگ سے پہنچا ہے ، جہاز نے اپنا یہ سفر 19گھنٹے میں طے کیا ، جھینگوں کا یہ گوشت زینگ زو ، شنگھائی ، بیجنگ اور لیان ین گینگ بھیجا جائے گا ، چین میں جھینگوں کے اس گوشت کی قیمت 500یوآن (72امریکی ڈالر )فی کلو گرام ہے۔

(جاری ہے)

اندازہ ہے کہ 2017ء میں چین 8ہزار ٹن سی فوڈ برآمد کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :