اندھیرے مٹانے والے عوام کو بجلی تو فراہم نہیں کر سکے البتہ گیس کی عدم فراہمی سے لوگوں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہو گئے ‘ عابد حسین صدیقی

ن) کی حکومت کی دعوئوں اور نعروں کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا ہے انتخابی دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں ‘ رہنما پیپلز پارٹی

منگل 10 جنوری 2017 14:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ اندھیرے مٹانے والے عوام کو بجلی تو فراہم نہیں کر سکے البتہ گیس کی عدم فراہمی سے لوگوں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہو گئے ہیں ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی دعوئوں اور نعروں کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا ہے انتخابی دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں عوام دو وقت کی روٹی پکانے کے لئے بھی خوار ہو رہے ہیں ۔

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے اقتصادی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ہے کشکول توڑنے کے دعوے دار ن لیگ قرضہ لیگ بن چکی ہے۔ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اور اگلے چھ ماہ میں مہنگائی میں مزید اضافہ کا عندیہ عوام کے لئے تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اندرونی اور بیرونی قرضوں میں اضافہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ حکومت قرضوں سے نجات کے لئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی بالکہ ڈھنگ ٹپائو پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ حکومت قرضوں اور ٹیکس کے پیسوں سے عیاشی کر رہے ہیں جبکہ عوام مہنگائی کے بے قابو جن کے سامنے بے بس ہو گئے ہیں اور حکومت کو کوس رہے ہیں۔