بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا لباس، سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا

ثانیہ مرزا فیس بک پر سرخ لباس پہنے کھڑی تصویر پر بھارت میں ہنگامہ برپا انھیں لباس کا انتخاب کرتے ہوئے اپنی مذہبی اقتدار اور پابندیوں کو مدنظر رکھنا چاہیے تھا ،سوشل میڈیا صارفین

منگل 10 جنوری 2017 14:52

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا لباس، سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہو ..

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے لباس کو لے کر سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے، تاہم یہ پہلی مرتبہ نہیں جب ثانیہ کے لباس پر تبصرے کیے گئے ہوں یا انھیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر ثانیہ مرزا کے لباس کو لے کر بھارت میں ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا کے تعصب پسند صارفین اپنے تبصروں میں ثانیہ مرزا کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب ثانیہ مرزا نے سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ فیس بک پر اپنی ایک نئی تصویر اپ لوڈ کی، جس میں وہ ایک سرخ لباس پہنے کھڑی نظر آ رہی ہیں۔اس لباس کو لے کر ثانیہ مرزا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ انھیں لباس کا انتخاب کرتے ہوئے اپنی مذہبی اقتدار اور پابندیوں کو مدنظر رکھنا چاہیے تھا۔