مولانا سمیع الحق کامولانا قاضی رفیق الرحمن قمر کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار

منگل 10 جنوری 2017 15:08

مولانا سمیع الحق کامولانا قاضی رفیق الرحمن قمر کی وفات پر گہرے رنج ..
اکوڑہ خٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام اوردفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے جمعیت ضلع مانسہرہ کے امیر اور بہت بڑے عالم دین مولانا قاضی رفیق الرحمن قمر کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مولانا مرحوم جبل استقامت تھے، ۵۳ سال تک میرے ساتھ تمام تر جدوجہد میں شریک تھے،بہت سے لوگ جو مفادات کے شکاری بن کر مجھ سے راستے الگ کئے لیکن مرحوم نے ہمیشہ حوصلہ اور بلند ہمتی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے جمعیت کا ساتھ دیا اور آخر تک اعلاء کلمة اللہ اور نفاذ شریعت کی جدوجہد میں ہمارے پشت بان رہے ۔

(جاری ہے)

مرحوم کی وفات صرف اس کے خاندان اور علاقہ کے لئے نہیں بلکہ پورے جمعیت علمائے اسلام کے لئے کسی حادثہ سے کم نہیں۔ہم سب ان کے صاحبزادوں اور اہل خانہ کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :