سرینگر، مزاحمتی قیادت کا ائر پورٹ شاہراہ پراحتجاجی دھرنا،نعرہ بازی،پولیس کے ساتھ تصادم آرائی

شرنارتھیوں کوڈومیسائل اجرا کی مزاحمت، مسلم اکثریتی کردار اور آبادیاتی تشخص کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گیا، مقررین کا خطاب

منگل 10 جنوری 2017 15:08

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) مزاحمتی جماعتوں کی طرف سے ہڑتال میں دی گئی ڈھیل کے دوران مزاحمتیقائدین نے فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کی قیادت میں حید پورہ میں ائرپورٹ روڑ پر دھرنا دیا اور نعرہ بازی کی۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین میںتصادم ہوا۔ مزاحمتی قیادت کی کال پر حید پورہ میں مزاحمتی کارکنوں نے احتجاجی جلوس نکالا اورسڑک پر دھرنا دیا۔

جلوس کے دوران اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی گئی۔ جلوس میں حریت کانفرنس (گیلانی) کے معاون جنرل سیکریٹری حاجی غلام نبی سمجھی،عوامی ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری غلام نبی زکی، ڈیمو کریٹک پولیٹکل مومنٹ کے چیئرمین ایڈوکیٹ محمد شفیع ریشی،تحریک حریت کے پیر سیف اللہ، محمد یوسف مجاہد،امتیاز حیدر،عبدالحمید ماگرے،راجہ معراج الدین ،سراج الدین،عبدالحمید ماگرے،مدثر ندوی،رمیض راجہ ،عمر عادل ڈار ،ظہور گیلانی ،اشفاق احمد خان ، لبریشن فرنٹ کے شیخ عبدالرشید کے علاوہ مشتاق احمد صوفی اور دیگر لوگ بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

احتجاجی جلوس’’ پیلٹ بلٹ،نا بھائی نا،لوٹ،کھسوٹ نا بھائی نا اور کریک ڈائون نا بھائی نا‘‘ کے نعروں کے علاوہ اسلام و آزادای کے حق میں بھی نعرہ بازی کرتے ہوئے پیش قدمی کر رہاتھاتاہم پہلے سے موجود پولیس اہلکاروں نے صدر گیٹ بند کیا اور کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی۔اس موقعہ پر لوگوں نے مزاحمت کی اور گیٹ کھول کر باہر آگئے۔ جلوس میں مزاحمتی کارکنوں کے علاوہ دیگر لوگ بھی موجود تھے جبکہ احتجاجی دھرنے پر بیٹھے مظاہرین اس سڑک سے جانے والے لوگوں کی توجہ کا بھی مرکز بن گئے۔

دھرنے پر بیٹھے لوگوں سے محمد یاسین ملک کے علاوہ حاجی غلام نبی سمجھی،غلام نبی زکی،ایڈوکیٹ محمد شفیع ریشی اور پیر سیف اللہ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں کہا کہ ریاستی عوام شرنارتھیوں کو اقامتی اسناد اجرا کئے جانے کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے اور ریاست کی مسلم اکثریتی کردار اور آبادیاتی تشخص کو تبدیل کرنے کی قطعاًً اجازت نہیں دیں گے اور اس کے لئے کسی بھی حد تک اپنی قربانیاں پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔

مزاحمتی لیڈروں نے ریاست اور بیرون ریاست جیلوں میں بند محبوسین کی حالت زار پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ن کی فوری رہائی اور وادی منتقل کرنے کا اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی سرکار جان بوجھ کر قیدیوںکے مدتِ قید کو طول دے کر ان کی رہائی میںرکاوٹیں ڈال رہی ہے۔