جی ٹی روڈ پر پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک ، تین فرار ہو گئے

منگل 10 جنوری 2017 15:18

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء) ساہیوال ملتان روڈ پر چک 12-112ایل کے قریب پولیس اور ڈاکوئوںمیں مقابلہ کے دوران ایک 35سالہ ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈاکوئوں نے جناح ٹائون ہڑپہ کے ایک مسلم لیگی مبشر ادریس سے کار چھین لی تھی ۔تفصیلات کے مطابق جناح ٹائون ہڑپہ کا مسلم لیگی عہدیدار مبشر ادریس اپنی کار نمبر 8273ایل ای سی پر میاں چنوں سے ہڑپہ رات گیارہ بجے آرہے تھے کہ اقبال نگر بائی پاس پر ڈاکوئوں نے اسلحہ تان کر روک لیا اور مبشر ادریس کار چھین لی اور فرار ہو گئے بروقت اطلاع پر پولیس نے ضلع ساہیوال کی ناکہ بندی کر لی جب ڈاکو کار میں چک12-112ایل کے قریب پہنچے تو جی ٹی روڈ پر پولیس کے ناکہ کے سبب ڈاکوئوں نے کار نہ روکی بلکہ پولیس پر فائرنگ شروع کر دی اس مقابلہ کے دوران ایک نامعلوم ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے تین ساتھی کار چھوڑ کرجنگل میں روپوش ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ صدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہلاک ہونے والا ڈاکو اس کے ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مارا گیا تاہم ہلا ک ڈاکو کی لاش کے قریب ایک پسٹل بھی پولیس نے قبضہ میں لے لیا اور کار بھی برآمد کر لی ۔مرنے والے ڈاکو کی لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس صدر چیچہ وطنی نے مقدمہ -186-353-324-302اور34ت پ درج کر لیا ہے ۔جبکہ پولیس تھانہ کسووال نے مسلم لیگی مبشر ادریس کی رپورٹ پر اس کی کار نمبر 8273ایل ای سی کی ڈکیتی کا مقدمہ چارنامعلوم ڈاکوئوںکے خلاف بھی درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :